حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : سه‌شنبه, 6 دسامبر , 2022 خبر کا مختصر لنک :

آسٹریلوی حکومت افغان شہریوں کے قتل عام کے جرم میں معاوضہ ادا کرے گی

آریانانیوز: افغانستان میں تعینات آسٹریلوی افواج نے اب تک غیر قانونی طور پر کم از کم 39 افغان شہریوں اور قیدیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔


آسٹریلوی حکومت، اپنی افواج کے ہاتھوں قتل ہونے والے افغان شہریوں کے ورثاء کو معاوضہ ادا کرے گی۔

رپورٹ کے مطابق، بے گناہ افغان شہریوں کے قتل عام میں آسٹریلوی فوجیوں کے ملوث ہونے کے بارے میں دو سال سے تحقیق جاری تھی تاہم تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد، آسٹریلوی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ افغان مقتولین کے ورثاء کو معاوضہ ادا کرے گی۔

آسٹریلوی فوج نے چار سال کی تحقیقات کے بعد تصدیق کی ہے کہ افغانستان میں تعینات آسٹریلوی افواج نے ارزگان نامی شہر میں کم از کم 39 بے گناہ افغان شہریوں اور قیدیوں کو ہلاک کیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل آسٹریلیا کی بین الاقوامی عدالت نے، اپنی افواج کے افغان شہریوں کے قتل عام میں ملوث ہونے پر حکومت سے صوبۂ ارزگان میں افغان مقتولین کے ورثاء کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

آسٹریلوی ذرائع ابلاغ کے مطابق، آسٹریلین وزیر دفاع نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم افغانستان کے مشن کے دوران، جرائم کے مرتکب ہونے والے اپنے فوجی کمانڈروں کے تمغے واپس لیں گے۔

شریک یي کړئ!

دیدگاه ها بسته شده است

منتخب خبریں

تازہ ترین خبریں