حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : جمعه, 22 سپتامبر , 2023 خبر کا مختصر لنک :

بلغاریہ میں ٹرک سے 80 سے زائد مہاجرین برآمد

بلغاریہ کے ذرائع ابلاغ نے کہا ہے صوفیہ کے نزدیک ایک ٹرک کے اندر سے 80 سے زائد پناہ گزین مل گئے ہیں۔ گرفتار شدگان اپنا تعلق افغانستان سے بتارہے ہیں۔


مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹرک کا ڈرائیور موقع پر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے تاہم اس کا تعاقب جاری ہے۔

بلغاریہ کی وزارت داخلہ نے اگست کے اوائل میں کہا تھا کہ پولیس نے جون اور جولائی کے دوران ترکی سے آنے والے 46940 افراد کو سرحد پار کرنے سے روک دیا ہے۔

گذشتہ سال بھی سیکورٹی فورسز نے 27 ہزار سے زائد افراد کو ترکی سے ملک میں داخل ہونے سے روکا تھا۔

شریک یي کړئ!