حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : چهارشنبه, 14 جولای , 2021 خبر کا مختصر لنک :

۹۵ فیصد امریکی افواج افغانستان چھوڑ چکی ہیں: پینٹاگون

پینٹاگون کا کہنا ہے کہ ۹۵ فیصد امریکی افواج افغانستان سے جا چکی ہیں۔


الجزیرہ کی دی گئی خبر کے مطابق پینٹاگون نے کہا ہے کہ ۹۵ فیصد امریکی فوجی افغانستان چھوڑ چکے ہیں اور وہ باقی افواج کو دور سے کمانڈ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

پولیٹیکو نے پینٹاگون کے ایک سیکیورٹی اہلکار کو نقل کرتے ہوئے کہا: فلوریڈا کے شہر ٹیمپا میں ہیڈ کوارٹرز قائم ہے جس سے افغانستان میں آپریشن کو کمانڈ کیا جائے گا۔

پولیٹیکو نے مزید کہا: سینٹرل آپریشنز کمانڈ طالبان پر حملوں کی اجازت دینے کی ذمہ دار ہوگی، جو افغانستانی افواج کی حمایت میں انجام دیے جائیں گے۔

اس خبر میں مزید آیا ہے: ماہ اگست کے آخر تک امریکی حملے مکمل طور پر ختم ہو جائیں گے، جس کہ بعد ہم اپنی تمام توجہ القاعدہ اور داعش جیسے دہشت گرد گروہوں سے لڑنے پر مرکوز کریں گے۔

شریک یي کړئ!

دیدگاه ها بسته شده است

منتخب خبریں

تازہ ترین خبریں