حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : شنبه, 26 فوریه , 2022 خبر کا مختصر لنک :

نبیل نے اشرف غنی کو ایک مسخرہ اور بزدل قرار دیا ہے

آریانانیوز: افغانستان کے سابقہ قومی سلامتی کے سربراہ نے افغانستان کے سابقہ صدر اشرف غنی کو ایک مسخرہ اور بزدل قرار دیا ہے


افغانستان کے سابقہ قومی سلامتی کے سربراہ رحمت اللہ نبیل نے اس ملک کے مفرور صدر اشرف غنی کے بارے میں اپنے ٹویٹر کے صفحے پر لکھا ہے: ہم نے پہلے سے کہا تھا کہ یہ شخص ایک بزدل مسخرہ اور ایک منصوبے کا حصہ ہے، ہم نے کہا تھا کہ وہ نہ تو اچھا رہنما، نہ اچھا منتظم اور نہ ہی ایک اچھا افغانستانی ہے، لیکن ہماری بات کسی نے نہیں سنی تھی۔

نبیل نے مزید کہا ہے کہ دوسروں کے ساتھ اس کا موازنہ، اس ملک کے لوگوں کی توہین ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا اور ذرائع ابلاغ کے کچھ صارفین نے روسی افواج کے خلاف صدر ولادیمیر زیلسنکی کی مزاحمت کی تعریف کی ہے، اور انکی تمنا ہے کہ کاش اشرف غنی بھی انھیں کی طرح طالبان کے خلاف کھڑے ہو جاتے.

شریک یي کړئ!