افغان اسلامی پارٹی کے رہنما گلبدین حکمتیار نے صیہونیوں کے خلاف عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کو غزہ میں مجاہدین کی ایک اور روحانی فتح قرار دیا ہے۔
گلبدین حکمت یار نے اپنے ایکس پیج پر لکھا کہ غزہ میں صیہونیوں کے خلاف عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے نتیجے میں فلسطین کی فتح ہوئی اور اسرائیلی قابض حکومت اور اس کے حامیوں کو تنہائی کا سامنا کرنا پڑا۔
حکمت یار نے غزہ میں وحشیانہ صیہونی نسل کشی کو روکنے کے لئے موثر اقدامات کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔