انسانی حقوق کی 20 معروف تنظیموں کے ایک گروپ نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں عالمی رہنماؤں کی ناکامی کی مذمت کی گئی ہے اور کہا کہ رفح پر اسرائیل کے حملے نے غزہ میں "انسانی تباہی" میں اضافہ کیا ہے۔
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام ممالک کی ذمہ داری ہے کہ وہ غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات کریں اور غزہ میں ہونے والی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا احتساب کریں۔
انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ رفح پر حملہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی دوسری قراردادوں اور عالمی عدالت انصاف کے احکامات کی خلاف ورزی ہے۔