حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : دوشنبه, 26 ژوئن , 2023 خبر کا مختصر لنک :

افغان بے سرپرست بچہ امریکہ میں جان کی بازی ہار گیا

امریکہ ذرائع ابلاغ نے متعلقہ حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ 2021 میں امریکی افواج کے افغانستان سے انخلا کے دوران 6 سالہ افغان بچے کو امریکہ منتقل کیا گیا تھا۔ خاندان والوں سے بچھڑنے والا یہ بچہ امریکی وفاق کی زیرسرپرستی مرکز میں جان کی بازی ہار گیا۔


سی این این نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ یہ بچہ ان سینکڑوں بچوں میں سے ایک تھا جو 2021 میں ماں باپ کے بغیر افغانستان سے نکل گئے تھے۔ سرپرست کے بغیر ہونے کی وجہ سے امریکی وزارت صحت کا ادارہ مسکن برائے مہاجرین ان بچوں کی دیکھ بھال کرتا ہے۔ اب تک 1500 سے زائد بچے کسی سرپرست کے بغیر امریکہ منتقل ہوگئے ہیں۔

شریک یي کړئ!