آریانانیوز: امریکہ کی قدیمی ترین درسگاہ براؤن یونیورسٹی نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان میں خوراک کے عدم تحفظ میں اس ملک پر امریکی قبضے سے دو دہائیوں پہلے کے مقابلے میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
براؤن یونیورسٹی نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی انخلاء کے بعد 92 فیصد افغانوں کو غذائی عدم تحفظ کا سامنا ہے جب کہ 20 سالہ جنگ کے آغاز سے قبل یہ تعداد 62 فیصد تھی۔
اس رپورٹ کی بنیاد پر 50 فیصد افغان بچے اس وقت غذائی عدم تحفظ کا شکار ہیں، جس میں 2001 کے مقابلے میں پانچ گنا اضافہ ہوا ہے۔