آریانانیوز: ازبکستان کی وزارت دفاع نے ازبک طیاروں کی جانب سے افغانستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی خبروں کی تردید کی ہے۔
ازبک وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کی فضائیہ نے کسی پڑوسی ملک کی فضائی حدود کی خلاف ورزی نہیں کی ہے۔
اس سے قبل ازبک فوجی طیارے کی جانب سے افغانستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے الزامات کئی خبر رساں اداروں اور سوشل میڈیا پر شایع ہوئے تھے۔