حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : یکشنبه, 25 جولای , 2021 خبر کا مختصر لنک :

ازبکستان نے افغانستانی شہریوں کے لئے عارضی رہائش دینے کی امریکی درخواست کو مسترد کردیا

ازبکستان نے افغانستانی تارکین ملک کو امریکی خصوصی ویزا صادر ہونے تک عارضی سیاسی پناہ دینے کی امریکی درخواست کو مسترد کردیا ہے۔


ازبکستانی صدر کے مندوب خاص براے افغانستان، عصمت اللہ ارگشیف نے کہا کہ امریکی افواج کا تعاون کرنے والے افغانستانی شہریوں کو عارضی پناہ دینا ازبکستان کے لئے ایک انتہائی سنجیدہ اور حساس مسئلہ ہے اور اس پر فوری طور پر فیصلہ نہیں کیا جاسکتا ہے۔

ارگشیف نے مزید کہا کہ ازبکستان نے سن ۱۹۵۱ میں ہونے والے پناہ گزینوں سے متعلق معاہدے پر دستخط نہیں کیے تھے اور غیر ملکی شہریوں کو سیاسی پناہ دینے سے متعلق ازبکستان کا قانون واضح نہیں ہے۔

ازبکستانی صدر کے مندوب خاص براے افغانستان نے کہا: لہذا، بیرونی اور اندرونی عوامل کے پیش نظر، ہماری سرزمین پر امریکہ کے ساتھ تعاون کرنے والے افغانستانیوں کو پناہ دینے کی کوئی قانونی یا عملی بنیاد پائی نہیں جاتی ہے۔

بلومبرگ نیوز نے حال ہی میں خبر دی تھی کہ امریکہ نے ازبکستان، قازقستان اور تاجکستان سے کہا ہے کہ وہ ایسے ۹ ہزار افغانستانی باشندوں کو عارضی طور پر پناہ دیں جو افغانستان میں مغربی افواج کے ساتھ کام کر چکے ہیں اور جنکو طالبان سے خطرہ لاحق ہے۔

تاجکستان اور قازقستان نے تا حال اس امریکی درخواست پر کوئی اظہار نظر نہیں کیا ہے۔

دریں اثنا، وال اسٹریٹ جرنل کی خبر کے مطابق امریکی فوج ۳۵ ہزار افغانستانی مترجمین اور ان کے اہل خانہ کو کویت اور قطر میں واقع دو امریکی فوجی اڈوں میں منتقل کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

شریک یي کړئ!

منتخب خبریں