حصہ : بین الاقوامی -+

زمان اشاعت : سه‌شنبه, 1 ژوئن , 2021 خبر کا مختصر لنک :

بوکو حرام کا حملہ، ۸ افراد ہلاک

نائجر کے شہر ڈیفا میں بوکو حرام کے دہشت گرد حملے میں آٹھ افراد ہلاک ہوئیں ہیں۔


خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق نائجر کی وزارت دفاع نے یہ اعلان کیا ہے کہ بوکو حرام کے باغیوں نے ملک کے جنوب مشرقی صحرائی شہر ڈیفا (Diffa) پر حملہ کیا۔ اس حملے میں چار فوجی اور چار شہری ہلاک ہوئے ہیں۔

وزارت نے ایک بیان میں بتایا کہ جمعہ کے حملے میں کم از کم ۶ دہشت گرد بھی مارے گئے۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ تقریبا ۱۵ گاڑیوں میں سوار باغیوں کے گروہ نے ڈیفا پر حملہ کیا اور شدید لڑائی کے بعد سیکیورٹی فورسز نے حملہ آوروں پر غلبہ پایا۔

سن ۲۰۰۰ میں شمال مشرقی نائیجیریا میں بوکو حرام نامی دہشت گرد گروہ نے اپنی مسلح کاروائیاں کا آغاز کیا، اور انکی دہشت گردی اکثر پڑوسی ممالک جیسے چاڈ، نائجر اور کیمرون تک بھی پھیل گئی۔ مغربی افریقی ممالک میں عدم استحکام متعدد دہشت گرد گروہوں کے وجود میں آنے کا باعث بنی ہے۔

شریک یي کړئ!

منتخب خبریں

تازہ ترین خبریں