گذشتہ دو سالوں کے دوران ہزاروں افغان باشندوں نے امریکہ میں پناہ لینے کی درخواست دی ہے۔ ان کی دائمی اقامت کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہے۔
امریکی شہریوں اور مہاجرین کے ادارے نے کہا ہے کہ گذشتہ دو سالوں کے دوران پناہ کے متقاضی افراد کی درخواست بہت بڑھ گئی ہیں اور 19 ہزار درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔
اس سے پہلے امریکہ میں پناہ کی درخواست دینے والوں کی تعداد دسیوں اور سینکڑوں میں ہوتی تھی۔
2012 اور 2013 سے امریکہ میں پناہ لینے والوں کی مجموعی تعداد ایک ہزار سے کم ہوگئی تھی۔
افغان مہاجرین میں نمایاں اضافے کا براہ راست تعلق اگست 2021 میں کابل ہوائی اڈے سے امریکہ سے تعاون کرنے والے افغانیوں کے انخلاء کے عمل سے ہے۔