حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : دوشنبه, 12 آگوست , 2024 خبر کا مختصر لنک :

ننگرہار میں مقامی ٹی وی چینلز کی معطلی

افغانستان جرنلسٹس سینٹر نے اعلان کیا ہے کہ طالبان کی وزارت مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ننگرہار میں 17 ریڈیو اور ٹیلی ویژن چینلز کی سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔


مرکز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ طالبان کی وزارت مواصلات نے ان میڈیا اداروں کو متنبہ کیا ہے کہ جب تک وہ واجب الادا ٹیکس ادا نہیں کرتے انہیں کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

افغانستان جرنلسٹس سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق طالبان کی وزارت مواصلات کے ماتحت ٹیلی کمیونیکیشن ریگولیٹری اتھارٹی (اے ٹی آر اے) نے ان میڈیا اداروں کی سرگرمیوں کی معطلی سے مالکان کو زبانی اور تحریری طور پر آگاہ کردیا ہے۔

شریک یي کړئ!