آریانانیوز: امریکی روزنامہ واشنگٹن ایگزیمینر نے افغانستانیوں سے حکومتی وعدوں پر تبصرہ کیا ہے جن کو خصوصی ویزے جاری کیے جانے تھے اور امریکہ منتقل کیا جانا تھا، لیکن اس اخبار کے مطابق بائیڈن انتظامیہ ایسا کرنے میں ناکام رہی ہے۔
اس اخبار نے لکھا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ نے مئی کی آخری تاریخوں میں عدالت سے ایس آئی وی پروگرام میں توسیع کرنے کو کہا تھا۔ یہ پروگرام ۹ ماہ کی مدت کے لئے تھا اور اب یہ مدت اپنے آخری مراحل میں ہے۔
اس پروگرام کی توسیع اس لئے اہم ہے کیونکہ ۷۸ ہزار افراد جو خصوصی ویزہ یا SIVs کے خواہاں ہیں، ابھی تک افغانستان میں موجود ہیں۔