حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : چهارشنبه, 12 ژانویه , 2022 خبر کا مختصر لنک :

امریکی سینیٹر: بائیڈن نے افغانستان کو طالبان کے حوالے کرکے امریکہ کے حریفوں کو ہمت دی ہے

ریپبلکن پارٹی کے بااثر سینیٹر ٹیڈ کروز کا کہنا ہے کہ: بائیڈن نے افغانستان کو طالبان کے حوالے کر کے امریکہ کے حریفوں کو مزید ہمت دی ہے۔


سینیٹر نے زور دے کر کہا ہے کہ امریکی صدر نے اس کام کے ذریعے روس کو یوکرین پر قبضہ کرنے کی ترغیب دی ہے۔

انہوں نے تاکید کی ہے کہ بائیڈن نے افغانستان کے مسئلے میں اپنی خراب کارکردگی سے امریکہ کے دشمنوں کو مزید ہمت دی ہے۔

فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کروز نے کہا ہے کہ: بائیڈن نے افغانستان کو طالبان کے حوالے کر کے کمزوری کا مظاہرہ کیا ہے اور امریکہ کے حریفوں کو اس بات کا احساس ہو گیا ہے۔

اسی دوران یوکرین کے حوالے سے امریکہ اور روس کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

شریک یي کړئ!