حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : پنج‌شنبه, 18 آگوست , 2022 خبر کا مختصر لنک :

اشرف غنی اور نیٹو نے ہمیں دھوکہ دیا: عبد الرشید دوستم

افغانستان اسلامی تحریک پارٹی کے سربراہ عبدالرشید دوستم کا کہنا ہے کہ طالبان نے انہیں شکست نہیں دی؛ بلکہ نیٹو نے افغانستان سے غداری کی۔


طالبان کے ہاتھوں افغانستان کے زوال کے ایک سال مکمل ہونے پر جنرل دوستم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اشرف غنی اور نیٹو نے انہیں لڑنے کا اختیار نہیں دیا اور ان کی حمایت نہیں کی۔

انہوں نے اپنے کمانڈروں سے ایک آڈیو پیغام کے ذریعے کہا کہ آپ لوگ  مایوس نہ ہوں؛ کیونکہ ہار اور جیت جنگ کا حصہ ہوتی ہے۔

اسلامی تحریک پارٹی کے رہنما نے اس پیغام میں کہا ہے  کہ  زوال جمہوریت کے آخری دنوں میں انہوں نے صدر مملکت اشرف غنی کو تجویز دی تھی کہ انہیں جنگ کا  کمانڈر مقرر کیا جائے؛ لیکن غنی نے ان کی بات نہیں مانی۔

شریک یي کړئ!