حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : دوشنبه, 28 ژوئن , 2021 خبر کا مختصر لنک :

طالبان کا جنگ کی مدد سے افغانستان پر تسلط ناممکن ہے: عبداللہ

افغانستان کی اعلی مفاہمتی کونسل کے سربراہ نے کہا ہے کہ طالبان کا جنگ کی مدد سے افغانستان پر تسلط ناممکن ہوگا۔


افغانستان کی اعلی مفاہمتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ نے کہا کہ طالبان حالت جنگ میں ہیں اور وہ جنگ جیتنا چاہتے ہیں۔ لیکن وہ عسکری حیثیت میں افغانستان پر مسلط نہیں ہو سکیں گے۔

افغانستانی اعلی مفاہمتی کونسل کے سربراہ نے یہ بیان کابل میں مستقل افغانستانی انسانی حقوق کمیشن کے منعقد کردہ اجلاس میں دیا۔

انہوں نے کہا کہ طالبان نے اس موقع سے (امریکی افواج کے انخلا سے) فائدہ اٹھایا ہے اور وہ اس کوشش میں ہیں کہ جنگ جیتی جاسکے۔ ان کی روزمرہ کی سرگرمیاں اسی حقیقت کی نشاندہی کر رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: طالبان کا جنگ کی مدد سے افغانستان پر تسلط ناممکن ہوگا۔

دریں اثنا، اقوام متحدہ نے جنگ کے فریقین سے مطالبہ کیا کہ وہ امن کے اس موقع کو ضائع نہ ہونے دیں۔

عبداللہ نے کہا: اگر طالبان جنگ پر بضد رہتے ہیں اور امن کے موجودہ موقع کو مسترد کرتے ہیں تو یہ ایک بہت بڑی تاریخی شکست ہوگی۔

عبداللہ نے افغانستانی قومی سلامتی فورسز اور دفاعی افواج کی قربانیوں کی بھی سراہا۔

انہوں نے کہا: ہم ان قوتوں کی حمایت کرتے ہیں جو مستقبل میں امن کو برقرار رکھیں گی، اور ہمیں ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے۔ ہمیں ان کے لئے غیرضروری پریشانیاں کھڑا کرنے سے گریز کرنا چاہئے۔

کچھ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغانستانی سیکیورٹی افواج اور طالبان کے درمیان پچھلے ۲۴ گھنٹوں کے دوران کم از کم ۸۰ مقامات پر جنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق جھڑپوں میں ۱۰۰ سے زائد طالبان اور ۹۰ سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ نہ طالبان نے اور نہ ہی افغانستانی حکومت نے ہلاکتوں کی کوئی اعدادوشمار فراہم کی ہیں۔

شریک یي کړئ!

دیدگاه ها بسته شده است

منتخب خبریں

تازہ ترین خبریں