حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : چهارشنبه, 12 ژانویه , 2022 خبر کا مختصر لنک :

صالح: طالبان نے ایک سازش کے تحت عوام کی قسمت پر حکمرانی کی ہے

افغانستان کے سابقہ نائب صدر امر اللہ صالح نے کہا ہے: طالبان گروپ نے ایک سازش کے تحت لوگوں کی قسمت پر حکمرانی کی ہے۔


افغانستان کے مفرور صدر اشرف غنی کے نائب نے اپنے فیس بک پیج پر طالبان کے اقتدار میں آنے کے بارے میں لکھا ہے کہ: یہ گروہ جھوٹا اور فریبکار ہے کہ جس کے رہنما موٹاپے کی وجہ سے مشکلات سے دوچار ہیں اور انھوں نے ایک سازش کے تحت لوگوں کی قسمت پر حکمرانی کی ہے۔ وہ دعویٰ کرتے ہیں کہ انھوں نے بھوکے پیٹ جنگ کی ہے۔ کیا آپ کو ان کے رہنماوں کے چہروں پر بھوک اور مشقت کے آثار نظر آ رہے ہیں؟

صالح نے مزید کہا ہے: وہ لوگوں کو دھوکہ دے کر، افغانستان میں پاکستان کے اسٹریٹجک اثر و رسوخ کو بڑھانے کے لیے مذہب کو ایک ذریعے کے طور پر استعمال کرنے میں کامیاب رہے ہیں اور دونوں طرف ہزاروں نوجوانوں کی ہلاکت کا باعث بنے ہیں۔ اس گروہ کی ان پڑھ حکومت کو ایک موسم جتنا عرصہ بھی نہیں گزرا ہے اور وہ ڈالر کو سجدہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

اسی طرح انہوں نے کہا ہے: لوگوں کے ساتھ طالبان کا رویہ اور سلوک، اسرائیلی فوج کے فلسطینیوں کے ساتھ سلوک سے زیادہ بد تر ہے۔

شریک یي کړئ!

دیدگاه ها بسته شده است

منتخب خبریں

تازہ ترین خبریں