اقوام متحدہ کی فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن (FAO) نے افغانستان میں خشک سالی کی شدت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
افغانستان میں فوڈ آرگنائزیشن کے ہنگامی صورتحال سے مقابلے کے ذمہ دار، فابریزیو سزارتی نے کہا ہے کہ انسانی تباہی کو روکنے اور افغانستانی کسانوں اور چرواہوں کی جانیں بچانے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔
سزارتی کے مطابق خشک سالی کی وجہ سے سب کچھ خطرے میں ہے اور اس مسئلے سے لڑنے کے لیے بجٹ ختم ہوتا جا رہا ہے۔
اس سے قبل، موسم سرما کے قریب آتے ہی دیگر بین الاقوامی اداروں نے بھی افغانستان میں شدید خشک سالی اور ممکنہ انسانی بحران کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا تھا۔
عالمی ادارہ صحت نے بھی اس سے پہلے اعلان کیا تھا کہ ۳؍۲ ملین افغانستانی بچے غذائی قلت اور مزید ۱ ملین بچے بھوک کی وجہ سے موت کے خطرے سے دوچار ہیں۔