امریکی ٹرانسپورٹیشن اینڈ سیفٹی ایڈمنسٹریشن نے افغان فوج کے تین سابق پائلٹوں کو لے جانے والا طیارہ گر کر تباہ ہونے کی اطلاع دی ہے۔
امریکی میڈیا نے ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کے حوالے سے خبر دہے کہ اوریگن میں افغان فضائیہ کے تین سابق پائلٹس کو لے جانے والے طیارے کے حادثے کی وجہ فلائٹ انسٹرکٹر کے مشورے کو نظر انداز کرنا تھا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلائٹ انسٹرکٹر نے خراب موسم کی وجہ سے انہیں ایک چھوٹے سے ہوائی اڈے پر طیارے کو اتارنے کے لئے کہا، لیکن انہوں نے اس مشورے کو نظر انداز کردیا۔
جانبحق ہونے والے تینوں افراد سابقہ حکومت کے خاتمے کے بعد امریکہ گئے تھے اور بیورٹن میں افغان سپورٹ نیٹ ورک کے ساتھ کام میں مشغول تھے۔