حصہ : بین الاقوامی -+

زمان اشاعت : چهارشنبه, 22 مارس , 2023 خبر کا مختصر لنک :

واشنگٹن نے دوسرے ممالک کے بینکوں پر پابندیاں عائد کر دیں جس کے نتیجے ان کے اپنے بینک کو بھاری نقصان پہنچا، الحوثی

انصار اللہ یمن کے سربراہ اور سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے 3 امریکی بینکوں کے دیوالیہ ہونے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ روس کے خلاف امریکی پابندیوں کا الٹا اثر ہوا ہے اور اس نے خود اپنی معیشت کو متاثر کیا ہے۔


الحوثی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی طرف سے روس، یمن اور متعدد ممالک پر پابندیاں لگائی گئیں اور ان کے محاصرے کئے گئے، لیکن امریکی بینک دیوالیہ ہو گئے۔

انہوں نے گزشتہ ہفتے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر 3 دیوالیہ امریکی بینکوں کے نام شامل کئے جانے کی طرف اشارہ کیا اور اور لکھا ہے سلیکون ویلی بینک کو 212 بلین ڈالر، سگنیچر کو 110 بلین ڈالر اور سلور گیٹ بینک 11.4 بلین ڈالر کا نقصان ہوا۔

شریک یي کړئ!