پرتگالی سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کی موجودگی کے باعث النصر فٹبال ٹیم کو جاپان میں ہونے والے دوستانہ ٹورنامنٹ میں مدعو کیا گیا ہے۔ اس دوستانہ ٹورنامنٹ میں نصر ٹیم پیرس سینٹ جرمین، انٹر اور ایک جاپانی ٹیم کے ساتھ کھیلے گی۔
سعودی “الریاضیہ” میگزین کی رپورٹ کے مطابق، النصر کلب اس دوستانہ ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے ٹورنامنٹ کے اسپانسر سے 6 ملین یورو لے گا۔
دوستانہ ٹورنامنٹ نئے سیزن سے پہلے، مختلف سپانسرز کے ساتھ مختلف ممالک میں منعقد کیا جاتا ہے۔
سعودی ٹیم میں رونالڈو کی موجودگی نے بہت سے سپانسرز کو نصر کلب کے ساتھ معاہدہ کرنے میں دلچسپی پیدا کی۔ دنیا کے 5 گولڈن فٹبال رکھنے والے بہترین کھلاڑی رونالڈو سعودی عرب سے سالانہ 200 ملین یورو وصول کرتے ہیں۔