حصہ : بین الاقوامی -+

زمان اشاعت : چهارشنبه, 12 ژوئن , 2024 خبر کا مختصر لنک :

فرانسیسی پولیس کا فلسطینی حامیوں پر حملہ

فلسطینی حامی طالب علموں کے اسرائیل مخالف پرامن احتجاج پر فرانسیسی فورسز نے دھاوا بول دیا ہے۔


فرانس کے دارالحکومت پیرس میں غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کے قتل عام کی مذمت میں بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوئے۔

مظاہرین نے جنگ کے خاتمے اور دہائیوں سے بین الاقوامی قوانین کی مسلسل خلاف ورزیوں پر احتساب کا مطالبہ کیا۔

المیادین کے مطابق، فرانسیسی سکیورٹی فورسز نے پیرس میں مظاہرین کا تعاقب کرتے ہوئے فلسطین کے حامیوں کے موبائل لاؤڈ اسپیکرز کو بند کر دیا۔

یہ اقدام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب غزہ کی حمایت میں دنیا بھر میں مظاہرے ہو رہے ہیں اور 7 اکتوبر سے غزہ پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کی مسلسل جارحیت کے خاتمے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

شریک یي کړئ!

منتخب خبریں