حصہ : بین الاقوامی -+

زمان اشاعت : یکشنبه, 2 ژوئن , 2024 خبر کا مختصر لنک :

غزہ کی مسجد میں اسرائیلی فوجی کی جانب سے قرآن پاک نذر آتش

فلسطینیوں نے غزہ کی پٹی میں ایک مسجد کے اندر ایک اسرائیلی فوجی کی قرآن پاک کو جلانے کی ویڈیو جاری کی ہے۔


ویڈیو جاری کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ ایک اسرائیلی دہشت گرد فوجی نے اپنے آن لائن اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں اسے مسجد میں قرآن پاک کا ایک نسخہ جلاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

ایک فلسطینی صحافی یونس تراوی نے ایکس سائٹ پر لکھا کہ میں نے اس ویڈیو کی اصلی ہونے کی جانچ پڑتال کی اور ثابت ہوا کہ یہ روٹیم 435 بٹالین کا ایک اسرائیلی فوجی ہے اور یہ واقعہ رفح کے مشرق میں پیش آیا۔

شریک یي کړئ!

منتخب خبریں