حصہ : بین الاقوامی -+

زمان اشاعت : پنج‌شنبه, 15 آگوست , 2024 خبر کا مختصر لنک :

غزہ میں بچوں کے خلاف تشدد بند ہونا چاہیے، یونیسیف

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسیف) نے غزہ کی پٹی کے الطبین اسکول میں صیہونی حکومت کے جرائم پر شدید تنقید کی ہے۔


بین الاقوامی ادارے کا کہنا ہے کہ غزہ کے ایک اسکول پر ایک اور حملے کی ہولناک اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

یونیسف نے زور دے کر کہا کہ اسکولوں اور پناہ گاہوں کا تحفظ کیا جانا چاہیے اور بچوں کے خلاف تشدد بند ہونا چاہیے۔

بچوں کے لیے کام کرنے والے اقوام متحدہ کے ادارے کا مزید کہنا تھا کہ اسکولوں اور پناہ گاہوں پر حملے نہیں ہونے چاہئیں کیونکہ بچوں کو تحفظ کی ضرورت ہے۔

غزہ کے شہری دفاع نے اعلان کیا ہے کہ صبح کی نماز کے دوران الطبین اسکول پر بمباری کے بعد شدید آگ بھڑک اٹھی اور متعدد شہیدوں کی لاشیں جل گئیں۔

شریک یي کړئ!