آریانانیوز: صہیونی حکومت کے ذرائع ابلاغ کی اطلاع کے مطابق، غاصب صہیونی حکومت کے اسٹریٹجک امور کے وزیر "رون ڈرمر" نے اسرائیلی داخلی سلامتی کے مشیر "تساہی ہونگبی" کے ساتھ خفیہ طور پر متحدہ عرب امارات کا دورہ اور ابوظہبی کے اعلی حکام سے ملاقات کی ہے۔
صہیونی ویب سائٹ “واللا” نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ صہیونی کابینہ کے کسی نئے وزیر کا متحدہ عرب امارات کا پہلا دورہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی وفد کے متحدہ عرب امارات کے دورے کا سب سے اہم مقصد، صہیونی حکومت کے وزیر اعظم نیتن یاہو کے عنقریب متحدہ عرب امارات کے دورے کیلئے زمینہ فراہم کرنا ہے۔
صہیونی حکومت کے ٹیلی ویژن کے چینل 12 نے خبر دی ہے کہ اسرائیلی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل کی سربراہی میں صہیونی وفد جلد ہی متعدد عرب ممالک کا سفر کرے گا جن کے اس حکومت کے ساتھ سرکاری تعلقات ہیں جیسے مصر، متحدہ عرب امارات، مغرب اور بحرین اور ان دوروں کا مقصد مغرب میں ایک اجلاس کے انعقاد کی تیاری ہے۔