صہیونی غاصب حکومت نے فلسطین میں دریائے اردن کے مغربی کنارے میں ایک مسجد اور ایک مکان کو تباہ کر دیا ہے۔
بیت المقدس کے جنوب مشرق میں واقع زیر تعمیر مسجد اور مکان کو تعمیراتی اجازت نامہ نہ ہونے کے دعوے کے ساتھ تباہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ صہیونیوں کی طرف سے یہ جرم اس وقت پیش آیا ہے جب اقوام متحدہ کے مستقل ماہرین نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے میں فلسطینی عمارتوں کو گرانے کے خلاف کارروائی کرے۔