حصہ : بین الاقوامی, میمو -+

زمان اشاعت : چهارشنبه, 12 ژانویه , 2022 خبر کا مختصر لنک :

انسٹاگرام پر اسرائیلی کمپنیوں کی وسیع پیمانے پر جاسوسی کارروائیاں

فیس بک نے دنیا کے مختلف حصوں میں فیس بک اور انسٹاگرام کے ۵۰ ہزار سے زائد صارفین کو اسرائیلی کمپنیوں کی وسیع پیمانے پر جاسوسی کارروائیوں کے بارے میں خبردار کیا ہے۔


خبر رساں ادارے فرانس ۲۴ نے اطلاع دی ہے کہ ۱۰۰ سے زائد ممالک میں ۵۰ ہزار افراد اس میدان میں فعال ۶ اسرائیلی کمپنیوں کی جاسوسی کارروائیوں کا شکار ہو چکے ہیں۔

فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کے مالک میٹا نے کہا ہے کہ: مختلف ممالک میں مخالفین، صحافیوں اور تجزیہ نگاروں کے ساتھ ساتھ عدالتی کارکنوں اور مخالفین کے خاندان بھی ان کارروائیوں کے متاثرین میں شامل تھے۔ اسی طرح سے جاسوسوں نے کئی مہینوں تک کچھ گروہوں کے ذریعے سے اپنے مقاصد کی نگرانی جاری رکھی تھی۔

فیس بک نے ان جاسوس کمپنیوں کے فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ پر بنائے گئے ۱۵۰۰ جعلی اکاؤنٹس کے بارے میں خبردار کیا ہے۔

شریک یي کړئ!

منتخب خبریں