حصہ : بین الاقوامی -+

زمان اشاعت : پنج‌شنبه, 18 آگوست , 2022 خبر کا مختصر لنک :

الجزائر کے دورے کے دوران فرانسیسی صدر کی خوب بے عزتی ہوئی

آریانانیوز: سوشل میڈیا پر مشہور ہونے والی ایک ویڈیو سے معلوم ہوتا ہے کہ الجزائر کے شہر "وہران" کے لوگ اس شہر کے دورے کے موقع پر فرانسیسی صدر "ایمانوئل میکرون" کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں۔


ٹی آر ٹی (ترکی ریڈیو ٹی وی) کے مطابق سابق فرانسیسی نوآبادیاتی شہر “وہران” کے دورے کے موقع پر وہاں کے شہریوں کی ایک جم غفیر نے الجزائر کی حمایت میں نعرے لگاکر میکرون کو خوب شرمندہ کیا۔ اس ویڈیو میں میکرون کو شمال مغربی الجزائر کے شہر “وہران” میں سکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے رکھا تھا؛جبکہ شہری ” الجزائر زندہ باد” کے نعرے لگا رہے تھے۔ میکرون لوگوں کو دیکھ کر ہاتھ ہلا تے ہیں؛ لیکن شہری مسلسل نعرے لگانے میں مصروف رہتے ہیں۔آخر کار وہ اپنی گاڑی میں بیٹھ کر چلےجاتے ہیں۔

میکرون شمالی افریقہ میں واقع اس ملک کے تین روزہ دورے پر گئے تھے۔حال ہی میں الجزائر نے آٹھ سالہ تباہ کن جنگ اور 132 سالہ فرانسیسی استبدادیت سے آزادی کی مناسبت سےاپنے60 ویں یوم آزادی کا جشن منایا تھا ۔ اس جشن کے دو ماہ سے بھی کم عرصے میں میکرون نے الجزائر کا دورہ کیا ہے۔
فرانس اور الجزائر کے درمیان تعلقات کبھی اتنے کشیدہ نہیں رہے، جتنے اب ہیں۔

شریک یي کړئ!

دیدگاه ها بسته شده است

منتخب خبریں

تازہ ترین خبریں