آریانانیوز: 8 ہزار سے زائد یمنی بچے امریکہ نواز سعودی عرب کی جانب سے ظلم و بربریت کا شکار ہو کر قتل ہو زخمی ہوچکے ہیں۔
مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن پر سعودی امریکی جارحیت کے آغاز سے اب تک آٹھ ہزار سے زائد یمنی بچے ہلاک و زخمی ہو چکے ہیں۔
انسانی حقوق کی تنظیم انتصاف نے اعلان کیا ہے کہ 1394شمسی میں یمن پر سعودی امریکی اتحاد کی جارحیت کے آغاز سے اب تک 3 ہزار 860 یمنی بچے جاں بحق اور 4 ہزار 256 بچے زخمی ہو چکے ہیں۔
انسانی حقوق کی تنظیم کی اس رپورٹ کے مطابق، سعودی اتحاد کے حملوں کے نتیجے میں تقریباً 6 ہزار یمنی شہری معذور ہو چکے ہیں جن میں سے 5 ہزار 559 بچے شامل ہیں۔
اس رپورٹ میں مزید کہا ہے کہ اسکول جانے کی عمر کے 10 ملین یمنی بچوں میں سے 2.4 ملین کی تعداد میں بچے تعلیم سے محروم ہیں نیز یمنی قوم کے ہمہ گیر محاصرے اور غذائی قلت میں اضافے کی وجہ سے پانچ سال سے کم عمر کے 20 لاکھ 300 ہزار سے زائد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق، 632 ہزار یمنی بچے خوراک اور ادویات کی شدید قلت کی وجہ سے مہلک بیماریوں کا شکار ہیں۔