یمنی سیکورٹی حکام نے اس ملک میں سعودی عرب کی انٹیلیجنس کارروائیوں اور متعدد یمنی حکام اور شخصیات کے قتل میں ان کے کردار کی ایک فلم تیار کی ہے جس میں یمنی اہلکاروں کے قتل میں سعودی انٹیلیجنس ادارے کے کردار کو ظاہر کیا گیا ہے۔
صنعاء کے حکام نے “سکیورٹی فورسز کی گرفت میں” کے عنوان سے ایک فلم ریلیز کی ہے، جس میں یمنی متعدد رہنماؤں اور اہلکاروں کے قتل اور اس ملک کے مختلف شہروں میں عدم تحفظ اور عدم استحکام پیدا کرنے میں سعودی عرب کے کردار کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔
صنعاء حکومت کے سیکیورٹی میڈیا نے اس فلم کے پرومو جاری کیا ہے، جس میں سعودی انٹیلیجنس ادارے کے پروگراموں کے خلاف یمنی سیکیورٹی اداروں کے اہم ترین حفاظتی اقدامات کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔
یہ فلم 2020ء میں صنعا میں، یمنی وزیر حسن زید کے قتل کے بارے میں نئی اور اہم معلومات پر مشتمل اور یمن میں جارحیت کی مخالفت کرنے والے متعدد افراد کے قتل سے متعلق ہے۔