وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے صیہونی دہشت گرد عبوری حکومت کے وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کو مغربی ساختہ عفریت قرار دیا ہے۔
مغربی ایشیا میں صیہونیوں کے جرائم کے بارے میں ایک بیان میں مادورو نے کہا کہ نیتن یاہو فلسطین اور لبنان کے خلاف نسل کشی کر رہے ہیں اور جو کچھ ہو رہا ہے وہ جنگ نہیں ہے۔ المیادین ٹی وی نے ان کے حوالے سے کہا ہے کہ نیتن یاہو اب بھی اقوام متحدہ کو سلامتی کونسل کے حکم پر جنوبی لبنان میں موجود امن دستوں کو واپس بلانے کا حکم دینے کی جرات رکھتے ہیں۔