انصار اللہ یمن نے سعودی عرب کے شہر قطیف میں تین نوجوانوں کی سزائے موت کی شدید کی مذمت کی ہے۔
انصار اللہ یمن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی حکومت اس جرم کی ذمہ دار ہے۔
انصار اللہ یمن نے ان تینوں نوجوانوں کی پھانسی پر عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
یاد رہے سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے حال ہی میں مشرقی شہر قطیف سے تعلق رکھنے والے تین نوجوانوں کو پھانسی دینے کی خبر دی ہے۔