حصہ : بین الاقوامی -+

زمان اشاعت : سه‌شنبه, 8 آگوست , 2023 خبر کا مختصر لنک :

داعش نے پاکستان کے قبائلی علاقے باجوڑ میں ہونے والے بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی

دہشت گرد گروہ داعش نے پاکستانی صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے باجوڑ میں ہونے والے بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے جس میں 50 سے زاید ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔


اعماق نیوز کے مطابق پیر کے روز دہشت گرد تنظیم نے اس حوالے سے ذرائع ابلاغ میں خبر دے کر ذمہ داری قبول کرلی۔

داعش کے مطابق خودکش بمبار کا نام عبداللہ مہاجر تھا۔

خیبر پختونخوا میں ہونے والا یہ پہلا بم دھماکہ ہے جس کی ذمہ داری داعش خراسان نے قبول کرلی ہے

شریک یي کړئ!