ایک ہفتے کے دوران اسلام ہراسی کا شکار افراد کئی مرتبہ قرآن مجید کی بے حرمتی کرچکے ہیں۔
پانچ افراد پر مشتمل شرپسند عناصر نے کوپن ہیگن میں مصر کے سفارت خانے کے سامنے کلام مجید کو آگ لگادی۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران قرآن سوزی کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔
سویڈن میں قرآن سوزی کے واقعے کے بعد پوری دنیا میں مسلمانوں کے اندر غم و غصّے کی لہر دوڑ گئی تھی۔
رائٹرز کے مطابق ڈنمارک اور سویڈن قرآن مجید کی بے حرمتی پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں لیکن آزادی بیان کے قوانین کی موجودگی میں ان توہین آمیز واقعات کو روکنے سے قاصر ہیں۔ گزشتہ ان واقعات کے ردعمل میں بغداد میں عراقی عوام نے سویڈن کے سفارت خانے کو آگ لگادی تھی۔
کوپن ہیگن میں مصر کے سفارت خانے کے باہر ڈنمارک کی قوم پرست جماعت کے چند کارندوں نے احتجاج کیا۔ اسی گروہ نے قرآن مجید کی شان میں گستاخی میں بھی کی تھی۔