آریانانیوز: ملائیشیا کے سیکورٹی اور انٹیلی جنس اہلکاروں نے غزہ سے تعلق رکھنے والے ایک فلسطینی باشندے کو رہا کروایا جسے اسرائیلی خفیہ ادارے موساد نے ستمبر میں ملک کے دارالحکومت کوالالمپور سے اغوا کیا تھا۔
الجزیرہ کے مطابق باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ غزہ سے ایک فلسطینی ایکٹویسٹ کے اغوا کی کارروائی گزشتہ ستمبر میں ہوئی تھی اور موساد کے اہلکاروں نے ملائیشیا کے کچھ مقامی ایجنٹوں کی مدد سے اسے اغوا کیا تھا۔
ان ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ملائیشین خفیہ اداروں نے اغوا کاروں کے ٹھکانے کا سراغ لگا کر انہیں گرفتار کیا اور فلسطینی ایکٹویسٹ کو رہا کروایا۔