غاصب صہیونی حکومت کے ٹی وی چینل 12 نے غاصب حکومت کی فوج کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ "اسکائی رائڈر" ڈرون طیارہ مقبوضہ مغربی کنارے میں واقع "طولکرم" نامی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔
اسکائی رایڈر ڈرون کو مختصر فاصلے کے جاسوسی مشنوں کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ ایک الیکٹرک موٹر اور ایک پروپیلر سے لیس ہے اور یہ کیمروں اور سینسر سے براہ راست تصاویر ہیڈ کوارٹر کو بھیجتا ہے۔
غاصب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس ڈرون کے گرنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی اور تحقیقات جاری ہیں۔