حصہ : بین الاقوامی -+

زمان اشاعت : سه‌شنبه, 14 فوریه , 2023 خبر کا مختصر لنک :

استنبول میں 15 داعشی دہشت گرد گرفتار

آریانانیوز: ترک سکیورٹی فورسز نے استنبول میں دہشت گرد گروہ داعش سے تعلق کے الزام میں 15 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔


ترک سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، گرفتار افراد پر شبہ ہے کہ انہیں داعشی دہشت گرد خراسان گروپ سے سوئیڈن اور ہالینڈ کے قونصل خانوں کے علاوہ استنبول میں عیسائی اور یہودیوں کی عبادت گاہوں پر حملے کے احکامات موصول ہوئے تھے۔

ترک میڈیا نے سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اگرچہ ان افراد کے داعشی دہشت گرد گروہوں سے تعلق کی تصدیق ہو گئی ہے، تاہم گرفتار افراد کے ان حملوں میں ملوث ہونے کے بارے میں کوئی ٹھوس شواہد نہیں ملے ہیں۔

شریک یي کړئ!

منتخب خبریں