پینٹاگون کی نئی تحقیق کے مطابق، ریاستہائے متحدہ امریکہ میں تعلیمی مراکز اور فوجی کالجوں میں جنسی زیادتی اور ہراساں کرنے کے واقعات میں گزشتہ سال 18 فیصد اضافہ ہوا، تاہم 2006ء میں کی گئی پہلی تحقیق کے ریکارڈ کو رواں سال کے ریکارڈ نے توڑ دیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق، جس کے کچھ حصے CNN نے شائع کئے، گزشتہ تعلیمی سال امریکی نظامی کالجوں میں 1,136 مرد و خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کیا گیا اور 3,939 افراد کو اپنے ہم کلاسوں کی جانب سے کسی نہ کسی قسم کی جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا۔
رپورٹ کے مطابق، جنسی زیادتی اور جنسی طور پر ہراسان کئے جانے کے واقعات کی روک تھام کیلئے امریکی فوجی کالجوں کے اہلکاروں کی کوششوں کے حوالے سے طالبات کا یقین، گزشتہ سال کے مقابلے میں 72 فیصد سے کم ہو کر 59 فیصد رہ گیا ہے۔