آریانانیوز: گارڈین اخبار کے مطابق امریکی باشندے ہتھیار وں کی خرید اری اور زیر زمین عمارتوں کی تعمیر کے ذریعے ممکنہ سماجی تقسیم کی تیاری میں مصروف ہیں۔
روزنامہ گارڈین کے مضمون نگار کا کہنا ہے کہ YouGov کے ایک حالیہ سروے کے مطابق، 40 فیصد سے زیادہ امریکیوں کا خیال ہے کہ کم از کم اگلی دہائی میں خانہ جنگی کا کسی حدتک امکان ہے۔
مضمون نگار نے لکھا ہے کہ اس ملک کے شہری تشدد کے پھیلاؤ سے خوفزدہ نہیں ہیں بلکہ اس کے لیے تیاری کر رہے ہیں۔