حصہ : افغانستان, میمو -+

زمان اشاعت : جمعه, 4 مارس , 2022 خبر کا مختصر لنک :

افغانستانی خواتین میں افسردگی کی دواؤں کا بڑھتا ہوا استعمال

آریانانیوز: تحقیقی دستاویزات کے مطابق، افغانستانی خواتین میں افسردگی کی دواؤں (اینٹی ڈپریسنٹس) کا استعمال بڑھ گیا ہے۔


افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد، خواتین اور لڑکیاں ایک بار پھر سے معاشرے کی حدود میں قید ہو گئی ہیں۔

خواتین کو کام، سیاسی، سماجی اور ثقافتی سرگرمیوں سے محروم رکھنے کے ساتھ ساتھ لڑکیوں کے لیے اسکولوں اور یونیورسٹیوں کی عارضی بندش، لڑکیوں میں افسردگی اور سائیکوسس میں نمایاں اضافے کا باعث بنی ہے۔

مستقبل کے بارے میں خواتین کی مایوسی اور اس مایوسی کے نفسیاتی نتائج اب سامنے آ رہے ہیں، جبکہ طالبان کا دعویٰ ہے کہ انھوں نے خواتین کے حقوق بحال کر دیے ہیں۔ طالبان حکام نے اپنی نشر و اشاعت کو اسکولوں اور یونیورسٹیوں کے دروازے کھولنے پر مرکوز کر رکھا ہے۔

ذبیح اللہ مجاہد نے حال ہی میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر کہا ہے کہ وہ خواتین کو ان کے مذہبی حقوق دلانے کے لیے پرعزم ہیں۔ لیکن ان حقوق کی حدود کیا ہیں اور یہ آج کی خواتین اور لڑکیوں کے نقطہ نظر کے ساتھ کس قدر مطابقت رکھتے ہیں، ایک ایسا مسئلہ ہے کہ جس کی سمجھ یا وضاحت طالبان کے پاس نہیں ہے۔

 

شریک یي کړئ!

منتخب خبریں