حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : شنبه, 9 دسامبر , 2023 خبر کا مختصر لنک :

ہیگ کی عدالت امریکی جرائم سے نمٹنے کا اختیار نہیں رکھتی، طالبان

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے بین الاقوامی فوجداری عدالت (ہیگ کورٹ) سے افغانستان میں جنگی جرائم کے مقدمات کا جائزہ لینے کی درخواست کے بعد طالبان کے ترجمان نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ عدالت قابضوں کے جرائم سے نمٹنے کا اختیار نہیں رکھتی۔


یاد رہے کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے اعلامیے میں یہ کہا گیا ہے: بین الاقوامی فوجداری عدالت کو چاہیے کہ وہ طالبان اور اسی طرح 2021 میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے سے پہلے افغانستان میں جرائم کا ارتکاب کرنے والے ممالک کی طرف سے کیے گئے جرائم کے متاثرین کے لیے انصاف کی فراہمی کو ترجیح دے۔

تاہم طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اس درخواست کا جواب دیتے ہوئے کہا: یہ عدالت طاقتور قابض ممالک کا افغانستان میں جرائم کے ارتکاب پر مواخذہ نہیں کر سکتی۔ اور افغانستان کے حکمراں ادارے کو امریکی اور نیٹو فوجیوں کے جرائم کی تحقیقات کے لیے اس عدالت سے کوئی امید نہیں ہے اور اس ادارے کی غیر جانبداری زیر سوال ہے۔

واضح رہے کہ ہیگ ٹریبونل نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ وہ افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات دوبارہ شروع کرے گا، لیکن افغانستان میں امریکی فوجیوں کی 20 سالہ موجودگی کے دوران کیے گئے جرائم کی تحقیقات نہیں کی جائیں گی۔

شریک یي کړئ!