طالبان ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم اسلامی اصولوں کے دائرے میں رہتے ہوئے اظہار رائے کی آزادی کی حمایت کرتے ہیں۔
طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقات میں اسلامی اصولوں کے دائرے میں رہتے ہوئے اظہار رائے کی آزادی اور میڈیا کے مسائل کے حل کے عزم پر زور دیا۔ اس ملاقات میں میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد نے حقائق کو شائع کرکے اور منفی پروپیگنڈے کی روک تھام کے ذریعے حکومت کی کامیابیوں کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کا بھی عہد کیا۔