افغانستان میں خواتین کی لائبریری کی انچارج ژولیا پارسی نے میڈیا کو بتایا کہ یہ لائبریری طالبان کی طرف سے خواتین پر عائد پابندیوں اور معاشی مسائل کی وجہ سے بند کر دی گئی ہے۔
محترمہ پارسی کی اطلاعات کے مطابق، خواتین کی اس لائبریری کا قیام 6 ماہ قبل کابل کے سرخ پل علاقے میں خواتین میں پڑھنے اور معلومات فراہم کرنے کے کلچر کو فروغ دینے کیلئے کیا گیا تھا۔ ژولیا پارسی کے مطابق، اس لائبریری کی فعالیت کے دوران طالبان نے خواتین کی لائبریری پر کم از کم دو بار حملہ کیا اور اسے سیل کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ طالبان نے افغانستان میں اقتدار حاصل کرنے کے بعد، خواتین پر وسیع پابندیاں عائد کر دی ہیں۔