حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : شنبه, 7 ژانویه , 2023 خبر کا مختصر لنک :

پاکستانی جیلوں میں قید افغان مہاجرین کی صورتحال پر تشویش ہے، کرزئی

افغان سابق صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ پاکستانی جیلوں میں قید افغان مہاجرین بالخصوص خواتین اور بچوں کی صورتحال تکلیف دہ ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے ادارے پاکستانی جیلوں سے افغان مہاجرین کی آزادی اور ان کے حقوق کے تحفظ کیلئے مؤثر اقدامات کریں۔

کرزئی نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ حکومت پاکستان ایک اچھے اور مہذب پڑوسی کے طور پر افغان مہاجرین کے ساتھ انسانی حقوق کے بین الاقوامی اصولوں کی بنیاد پر برتاؤ کرے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے نے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ پاکستانی جیلوں بالخصوص کراچی شہر میں افغان مہاجرین کی رپورٹس اور تصاویر دیکھ کر انتہائی تشویش کا شکار ہے۔

شریک یي کړئ!

منتخب خبریں