اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین نے حکومت پاکستان سے اپیل کی ہے کہ افغان مہاجرین کو گرفتار کرنے کا عمل فوری طور پر بند کرے۔
اسلام آباد میں ادارے کے ترجمان قیصر آفریدی نے کہا کہ ادارہ پاکستانی حکام سے اپیل کرتا ہے کہ پاکستان کے اندر مہاجرین کے ساتھ اپنے روئے میں تبدیلی لائے۔
ادارے کی اطلاعات کے مطابق 37 لاکھ افغان مہاجرین پاکستان میں رہتے ہیں۔