طالبان کے وزیر دفاع محمد یعقوب مجاہد نے کابل میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ طالبان حکومت فلسطین کے مسئلے کو پوری امت مسلمہ کا معاملہ سمجھتی ہے۔
طالبان کے وزیر دفاع نے کہا کہ فلسطینیوں کی جائز حقوق کی حمایت کرتے ہیں اور مسلمانوں اور مجاہدین کے دکھ اور درد میں شریک ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ غاصب اسرائیلی حکومت کے حامی ایک طرف انسانی حقوق کے دعویدار ہے تو دوسری جانب غزہ میں مسلمانوں کے بارے میں آپ کی موجودہ پالیسی منافقت اور جبر سے بھری ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو فلسطین کے مسئلے پر منافقانہ پالیسیوں کو روکنا چاہئے۔