طالبان حکومت اور افغان عوام کی جانب سے طالبان کی وزارت خارجہ نے حالیہ سیلاب پر دنیا کے کئی ممالک کی ہمدردی اور امداد کا شکریہ ادا کیا اور اسے سراہا۔
افغانستان میں حالیہ سیلاب کا حوالہ دیتے ہوئے، جس میں سیکڑوں افراد جانبحق اور زخمی ہوئے اور ہزاروں گھر تباہ ہوگئے طالبان کی وزارت خارجہ نے خطے کے ممالک اور دنیا کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی تنظیموں کا بھی شکریہ ادا کیا۔
یاد رہے سیلاب کے نتیجے میں افغانستان کے متعدد صوبوں میں جانی و مالی نقصان ہوا ہے اور امداد کاروائی جاری ہے۔