حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : جمعه, 26 ژانویه , 2024 خبر کا مختصر لنک :

طالبان نے افغانستان میں القاعدہ کے مراکز کی موجودگی کی تردید کردی

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے افغانستان میں القاعدہ کی موجودگی کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی نئی رپورٹ کی تردید کی ہے۔


ذبیح اللہ مجاہد نے طالبان کے آفیشل پیچ پر شائع ہونے والے ایک بیان میں سلامتی کونسل کی رپورٹ کو اقوام “سو استفادہ” قرار دیا اور اپنے رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ ایسی رپورٹوں کو شائع کرنے کی اجازت نہ دیں۔

یاد رہے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے حال ہی میں ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ غزنی، لغمان، پروان اور اروزگان صوبوں میں القاعدہ کے چار اڈے قائم ہیں۔ سلامتی کونسل کا کہنا ہے کہ القاعدہ نے پنجشیر میں اسلحے کا ڈپو قائم کیا ہوا ہے۔

سلامتی کونسل کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ طالبان اور القاعدہ کے درمیان قریبی تعلقات ہیں اور یہ گروپ طالبان کے زیر کنٹرول افغانستان میں خود کو زندہ رکھنے میں کامیاب رہا ہے۔

شریک یي کړئ!