حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : سه‌شنبه, 7 مارس , 2023 خبر کا مختصر لنک :

طالبان سابق افغان سیکیورٹی فورسز کا پیچھا کر رہے ہیں، سگار

امریکی خصوصی انسپکٹر جنرل برائے افغانستان تعمیر نو کے دفتر (SIGAR) نے ایک سابق افغان فوجی افسر کے حوالے سے کہا ہے کہ طالبان سابق فوجیوں کے گھروں کی تلاشی لیتے ہیں اور اگر انہیں کوئی نہیں ملتا تو ان کے خاندان کے افراد کی تلاش میں جاتے ہیں۔


افغان سابق فوجی افسر نے بتایا کہ وہ سابق افغان حکومت کے تختہ الٹنے کے بعد سے چار مرتبہ نقل مکانی کر چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر طالبان حکومت کے ہاتھ لگا تو مجھے پھانسی پر لٹکا دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل، اقوام متحدہ نے اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا تھا کہ طالبان افغانستان کی سابق سیکیورٹی فورسز کے خلاف انتقامی کارروائیاں کررہے ہیں اور گزشتہ ڈیڑھ سال میں طالبان نے سینکڑوں سابق سیکیورٹی فورسز کو گرفتار کر کے مار دیا ہے یا انہیں لاپتہ کیا ہے۔

 

شریک یي کړئ!

زیادہ ملاحظہ کی جانے والی خبریں

منتخب خبریں

تازہ ترین خبریں